اسلام آباد : وزارت سمندر پار پاکستانیز کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں 18 لاکھ پاکستانی آباد ہیں، گذشتہ برس برطانیہ نے 11 لاکھ پاکستانیوں کو ویزے جاری کیے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی کا اجلاس سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت سمندر پار پاکستانی کے حکام نے بتایا کہ اس وقت 18 لاکھ پاکستانی برطانیہ میں آباد ہیں، 2024 کے اعداد و شمار کے مطابق 11 لاکھ پاکستانیوں کو برطانیہ نے ویزے جاری کیے۔
حکام نے مزید بتایا کہ ہر سال 13 سے 15 ہزار پاکستانی طالب علم مستقل رہائش کے لیے برطانیہ جاتے ہیں، پاکستانی طالب علم ملک واپس جانے کی بجائے برطانیہ میں آباد ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ طالب علم کم سے کم اجرت پر بھی کام کرنے کو تیار ہوتے ہیں اور برطانیہ کی لیبر مارکیٹ کا حصہ بن جاتے ہیں۔
وزارت سمندر پاکستانی کے حکام نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کو انگریزی میں مہارت نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔