سیاحوں کی جنت کہلانے والے گلگت بلتستان کے ضلع دیامیر میں مون سون کی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔
جاں بحق افراد میں 8 سیاح ہیں جبکہ ایک مقامی شخص ہے۔۔۔
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں پاک آرمی، پولیس، جی بی سکاؤٹس مقامی انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے بھرپور حصہ لیا۔۔ افواج پاکستان کی مدد سے ہم نے متاثرہ علاقوں سے 45 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کیا۔۔
انہوں نے کہا 10 جون سے لیکر اب تک 9 اموات ہو چکی ہیں جس میں سب سے زیادہ 8 اموات دیامر میں ہوئیں۔۔
زیادہ نقصانات کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے ہوئے جس سے شدید ژالہ باری اور پھر اچانک سیلاب آیا۔۔ ریسکیو ٹیمز نے متاثرہ علاقوں کے راستوں کو بروقت کلیئرکیا۔۔
تھک اور تھور میں جو سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی وہ شدید تھی۔۔ متاثرہ علاقوں سے تمام سیاحوں کو نکال کر محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا۔۔
چیف سیکریٹری نے کہا کہ اسکے علاوہ ہیوی مشینری کے ذریعے کئی پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالاگیا۔۔ تمام متاثرہ افراد کی رہائش، کھانے اورجہاں ٹینٹ کی ضرورت تھی اس کا بھی بندوبست کیا گیا۔۔
انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع متاثر ہوئے مگر دیامر سب سے زیادہ متاثر رہا۔۔ بارش اور سیلاب سے انفراسٹرکچر بشمول سڑکوں اورپلوں کوبھی نقصان پہنچا۔۔ یہ بڑےپیمانے کی تباہی ہے مگرہم سیاحوں ، مقامی افراد اور جہاں راستے بند ہیں وہاں کام کر رہے ہیں۔۔