غار ثور تک زائرین کی رسائی کے لیے مونو ریل منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے دو گھنٹے پیدل سفر کا فاصلہ تین منٹ تک سمٹ جائے گا۔۔
سعودی حکام کی جانب سے ہجرت مدینہ منورہ کے حوالے سے تاریخی اہمیت کی حامل غار ثور تک زائرین کی رسائی کے لیے مونو ریل کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس ہر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔۔
پوری دنیا سے آنے والے زائرین مکہ مکرمہ میں غار ثور کی زیارت کے لیے دو گھنٹے پیدل سفر کرتے ہیں۔۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مونو ریل منصوبے کی آزمائشی شروعات نومبر 2025 میں ہوجائے گی جس سے زائرین تین منٹ میں غار ثور تک پہنچ جایا کریں گے ۔۔
منصوبے کے تحت ہجرت نبوی ﷺ کے مقامات کو نمایاں کرتے ہوئے مملکت آنے والے زائرین کو وہاں جانے کی سہولت میسرآئے گی اور وہ تمام مقامات کی زیارت مختصر وقت میں کرسکیں گے