صدر ٹرمپ کا بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان۔۔ بھارت نے امریکی اسلحے کی خریداری روک دی۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دونوں ملکوں کے تجارتی اور سفارتی تعلقات دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے۔ صدر ٹرمپ کے ٹیرف سے ناراض بھارت نے امریکہ سے جنگی ایئرکرافٹس اور اسلحہ خریدنے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے۔
مودی نے اپنے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو واشنگٹن دورے سے بھی روک دیا ہے۔ راج ناتھ سنگھ اگلے ہفتے امریکی دورے پر جا رہے تھے جہاں دونوں ممالک کے درمیان اسلحے کی خریداری کے معاہدے کا اعلان ہونا تھا۔
صدر ٹرمپ نے روس سے تیل کی خریداری پر بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے جس کے بعد ٹیرف کی مجموعی شرح 50 فیصد پر پہنچ گئی۔
بھارتی وزیراعظم مودی نے امریکہ سے 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کا جنگی اسلحہ خریدنے کے معاہدے پر عمل درآمد روک دیا ہے