پاکستان نے عالمی پلاسٹک معاہدے میں منصفانہ ذمہ داری پر زور دیا ہے۔۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پلاسٹک استعمال کو کم کرنے کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے پلاسٹک فنڈ اور کریڈٹ مارکیٹ کی تجویز پیش کی ہے۔۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تجویز پلاسٹک کی کھپت ذمہ داری کی بنیاد پر طے کی جائے۔۔ پاکستان میں فی کس پلاسٹک کھپت 7 کلوگرام جبکہ یورپ میں 150 کلوگرام سالانہ ہے۔۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی پلاسٹک معاہدے میں انصاف اور شفافیت کا اصول شامل کیا جائے۔۔ ترقی پذیر ممالک پلاسٹک فضلے کے غیر منصفانہ بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔۔
پلاسٹک کے زیادہ کھپت والے ممالک کم استعمال والے ممالک کو مالی تعاون فراہم کریں۔۔ عالمی فورم پر پاکستان نے مطالبہ کیا کہ پلاسٹک آلودگی کی ذمہ داری کھپت کے حساب سے طے ہو۔۔ کوئی ملک پلاسٹک فضلے کا ڈمپنگ گراؤنڈ نہ بنے —