اسلام آباد:پاک فوج نے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے انتہائی اہم پُل کے سیلاب میں بہہ جانے کے بعد نئے پُل کی تنصیب کے لیے کام شروع کر دیا۔ہفتہ کو فلڈ ریلیف آپریشن اپڈیٹ کے مطابق پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے ضروری سازو سامان سے لیس ہو کرباجوڑ روانہ ہو گئے۔
نئے پل کی تنصیب کا کام چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے دن رات کام کریں گے۔ پاک فوج کی جانب سے نیا پل بنانے کے بعد باجوڑ اور دیر کا منقطع رابطہ فوراً بحال ہو جائے گا۔