سیلاب متاثرین کیلئے 5ارب 80کروڑ روپے امداد کی منظوری

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے سیلاب متاثرین کیلئے 5 ارب 80 کروڑ روپے امداد کی منظوری دیدی ہے۔۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں منظوری دی گئی۔۔ کمیٹی نے وزارت خزانہ سے کہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو فوری طور پر 4 ارب روپے جاری کئے جائیں تاکہ سیلاب متاثرین کی مدد کی جا سکے۔۔

اجلاس میں جنوبی افریقہ میں پاکستانی بحری جہاز روکے جانے پر کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔۔ ساؤتھ افریقہ میں پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے جہاز کو حراست میں لیا گیا ہے۔۔ جنوبی افریقن کمپنی نے پاکستان اسٹیل مل کے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث جہاز کو روک لیا ہے۔۔

کمیٹی نے جہاز چھڑوانے کیلئے 33 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی۔۔ ای سی سی نے وزارت صنعت و پیداوار کو افریقن کمپنی کے ساتھ ثالثی معاہدہ جلد کرنے کی ہدایت بھی کی۔۔

اجلاس میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے نفاذ کی منظوری بھی دی گئی۔۔

ای سی سی نے وزیر اعظم کے انرجی ایفیشنٹ پنکھا پروگرام کی منظوری دی۔۔ اس منصوبے کیلئے کمیٹی نے 2 ارب روپے مختص کر دیئے ہیں۔۔

ای سی سی نے نیشنل سیکورٹی ڈویژن کیلئے 25 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دیدی۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے