ڈھاکا: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت اختر حسین کر رہے تھے۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے این سی پی کی قیادت کے اصلاحات اور سماجی انصاف سے متعلق وژن کو سراہا اور پاکستان و بنگلہ دیش کے نوجوانوں کے درمیان قریبی روابط اور تعامل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
وفد نے وزیرِ خارجہ کو 2024 میں ملک گیر سیاسی موبلائزیشن کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں دونوں جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
Trending
- پاک فوج قومی استحکام کا ستون، پاک چین دوستی و تعاون کی مضبوط محافظ ہے،چینی وزارت خارجہ
- پاک فوج کی شانگلہ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
- مودی سرکار کی بحرہند کو تصادم کا گڑھ بنانے کی مذموم سازش
- جلد امیر بنانے کے لالچ میں نوجوانوں کو لوٹنے والی 46 جوا اور فاریکس ایپس بند
- پاک بنگلہ دیش تعلقات میں اہم پیشرفت، تجارت کے فروغ کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم
- بلوچستان کے ضلع واشک میں گولیوں سے چھلنی 4 لاشیں برآمد
- ایران میں اسرائیلی ایجنٹوں کے خلاف کارروائی، 6 ہلاک ، 2 گرفتار
- ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا