نئی دہلی:مودی حکومت کی بحرہند میں تصادم کے لیے بڑھتی ہوئی عسکری تیاریاں خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے شدید خطرہ بن گئی ہیں۔ بی جے پی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کی بدولت بحرہند کا علاقہ اب تصادم کا گڑھ بنتا جا رہا ہے، جو خطے کی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
بھارتی اخبار دی پرنٹ کے مطابق بھارتی بحریہ کی ویسٹرن نیول کمانڈ کی جاری بحری مشقوں کا مقصد اپنی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا بتایا جاتا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا اصل مقصد بحرہند میں بھارت کی موجودگی اور آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانا ہے، جو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ بھارت کی جانب سے بحرہند میں اشتعال انگیز تعیناتیاں اور طاقت کے ذریعے اثرورسوخ بڑھانے کی کوششیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ مودی سرکار کا اصل مقصد خطے پر برتری حاصل کرنا اور اسے اپنی مرضی کے مطابق قابو پانا ہے۔
مودی سرکار کی جنگی جنون نے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پورے خطے کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔ بھارتی جنگی پالیسی خطے کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے براہ راست خطرہ ہے، جسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ بین الاقوامی برادری کو اس خطرے کا ادراک کرتے ہوئے فوری طور پر ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جو خطے میں امن و سلامتی کو یقینی بنا سکیں۔
Trending
- بھارت کے پانی چھوڑنے پر ستلج کے حفاظتی بند ٹوٹ گئے، بستیاں زیر آب، لوگ بے گھر
- مقبوضہ کشمیر میں غیر مقامی دہشتگرد ’’را‘‘ کی سرپرستی میں سرگرم: انٹیلی جنس رپورٹ
- سندھ طاس معاہدہ ، 24 گھنٹے میں بھارت کا پاکستان سے دوسرا رابطہ، توی کے بعد دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کی اطلاع
- پی ٹی آئی کی ایک اور کرپشن منظر عام پر، دریائے کابل کے کنارے سونے کے بلاکس کی نیلامی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف، صوبے کو کھربوں روپے کا نقصان
- بہنوں سے خدمت کروانی ہے، جائیداد میں حصہ نہیں دینا، قرآن میں بہن کا حصہ لکھ دیا، اللہ کے حکم سے کیسے انکار ہو سکتا ہے؟سپریم کورٹ
- ہنگو میں ایف سی قلعہ پر دہشت گردوں کا حملہ ، 3 اہلکار شہید ، 5 خوارج ہلاک
- شانگلہ اور بونیر میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری
- بی جے پی کا نیا ترمیمی بل، کرپشن یا سیاسی انتقام؟مودی سرکار کی آئینی ترمیم پر اپوزیشن برہم