پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا بڑا کارنامہ ۔۔۔پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی اے کی نگرانی میں ٹیلی کام آپریشنل کنٹرول سنٹر کے ذریعے انڈین سائبرحملوں کو کامیابی سے روکا گیا۔۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تین ہفتوں تک ہندوستانی ہیکرز نے مسلسل ہزاروں سائبرحملے کئے جنہیں ناکام بنایا گیا۔۔پاک بھارت کشیدگی کےدوران NTSOC سنٹر نے 30,000 سے زیادہ بھارت کیIPs کی نشاندہی کی۔۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی کامیاب سائبر وار فیئر میں بھارت کی بیشتر دفاعی اور سرکاری ویب سائٹس ہیک کی گئیں اور بھارت کے 70 فیصد علاقوں کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔۔ڈیٹا لیک سائٹس میں انڈین ائیر فورس، مہاراشٹر الیکشن کمیشن اور دیگر شامل ہیں جبکہ 2500 سے زائد سرویلنس کیمرے بھی ہیک کئے گئے ۔۔۔
پی ٹی اے نے مسلح افواج کی غیرمتزلزل حمایت اورملک کی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت کوممکن بنایا۔۔ پاکستان نے مواصلاتی لائنوں، ائیر ٹریفک سسٹم اور بھارت کے ڈیجیٹل ڈیفنس کنٹرول کو بھی غیر موثر کر دیا تھا۔۔
پی ٹی اے نے پاک بھارت جنگ کے دوران ملک کے سائبر اور کمیونیکیشن انفراسٹرکچر کی حفاظت کوممکن بنایا۔۔ قلیل وقت میں 36 بڑے ٹیلی کام آپریٹرز،نیشنل سرٹ ٹیم کو وزارت آئی ٹی کے سائبر کمانڈسنٹر سے منسلک کر کے نیشنل ٹیلی کام سیکورٹی آپریشنز سنٹرکوآپریشنل کیا گیا۔۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔۔۔