یو اے ای کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سبکدوش ہونے والے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی کی وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے الوداعی ملاقات ہوئی۔۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی ملاقات میں موجود تھیں۔۔

وزیر اعظم نے حماد عبید ابراہیم الزابی کو پاکستان میں اپنی مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دی اور پاکستان اور متحدہ عرب امارات تعلقات کی مضبوطی کے لیے ان کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان قریبی تعلقات استوار کرنے پر ان کی قیادت کو سراہا۔

وزیر اعظم نے حالیہ مہینوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم اقدامات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔۔

وزیراعظم نے کہا یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان، ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کے دورے، پاکستان-یو اے ای کے مشترکہ وزارتی کمیشن اور حال ہی میں ایک باضابطہ آپریشنل ڈیوٹی پاسپورٹ۔ ہولڈرز معاہدے پر دستخط باعث اطمینان ہیں۔۔

انہوں نے کہا جلد از جلد شیخ محمد بن زید النہیان کے پاکستان کے سرکاری دورے کے منتظر ہیں۔۔ اس دورے سے دونوں فریقین کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے الوداعی ملاقات پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں اپنے نو سالہ قیام کے دوران حکومت کے ساتھ ساتھ ملک کے عوام کی طرف سے ملنے والی حمایت اور دوستی کا بھی شکریہ ادا کیا۔۔

اماراتی سفیر نے دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کے درمیان دوستی کے خصوصی رشتوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مضبوط تعلقات کے لیے کام کرتے رہیں گے۔۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے