پاک فوج کا سیلاب متاثرین کے لیے کوٹ مومن میں ریلیف آپریشن

پاک فوج کوٹ مومن کے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔۔ پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح سیلابی صورتحال سے کوٹ مومن بھی شدید متاثر ہوا ہے۔۔

پاک فوج کے جوانوں نے گورنمنٹ ہائی سکول لکسیاں میں ریلیف کیمپ قائم کر لیا ہے۔۔ ضلعی انتظامیہ بھی عوام کے لئے ریلیف آپریشن میں شریک ہے۔۔ پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل تین ریسکیو ٹیمیں مڈ رانجھا طالب والا اور ہلال پور میں تعینات کی گئی ہیں۔۔

ریسکیو ٹیموں میں ماہر تیراکوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔۔ ہر ریسکیو ٹیم کے پاس دو کشتیاں 30 لائف جیکٹس و دیگر سامان موجود ہے۔۔ سیلاب متاثرین کیلئے خیمے بھی نصب کردیئے گئے جہاں انہیں ہر طرح کی سہولیات دی جا رہی ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے