تین ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دے دی۔۔ افغانستان کی ٹیم 183 رنز ہدف کے تعاقب میں آخری اوور میں143 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔۔
کپتان راشد خان نے16 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 39 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔۔ رحمان اللہ گر باز 38، صدیق اتل 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔۔ درویش رسولی 21، ابراہیم زدران 9 اور محمد نبی 3 رنز بنا سکے۔۔
پاکستان کے حارث روف نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔۔ شاہین آفریدی،سفیان مقیم ، محمد نواز نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے7وکٹ پر182 رنز بنائے تھے۔ کپتان سلمان آغا نے33 گیندوں پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے53 رنز کی اننگ کھیلی۔۔
صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز نے 21،21 رنز بنائے۔۔ فخرزمان 20،محمد حارث 15،صائم ایوب ۔فہیم اشرف نے14،14حسن نواز9 رنز بنا سکے
افغانستان کے فرید احمد نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔۔ مجیب الرحمان ، راشد خان ،محمد نبی اور عظمت اللہ عمر زئی نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔