ایشیا کپ: بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیکر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی

ایشیا کپ: بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیکر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے عمان کو 21  رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

بھارت کے 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر  167 رنز بنائے۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بھارت کی اننگز

بھارت نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  مقررہ 20 اوورز  میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز اسکو رکیے۔

  بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن 56 اور ابھیشیک شرما 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ اکشر پٹیل نے 26، تلک ورما نے 29 رنز بنائے۔

عمان کی جانب سے شاہ فیصل ، جتن اور عامر کلیم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

عمان کی اننگز

189 رنز کے ہدف کے جواب میں عمان کی ٹیم نے خوب  مقابلہ کیا لیکن ہدف حاصل نہ کرسکی۔

عمان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر  167 رنز بنائے۔عامر کلیم 64 اور حماد رضا 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے پانڈیا، ارشدیپ سنگھ، ہرشت رانا اور کلدیپ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس جیت کے ساتھ بھارت نے گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہتے ہوئے مسلسل 3 میچز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلی پوزیشن قائم رکھی۔

واضح رہے کہ کل سے ایشیا کپ میں سپر فور مرحلہ شروع ہوگا۔ گروپ اے سے پاکستان اور بھارت جبکہ گروپ بی سے سری لنکا او ربنگلادیش نے کوالیفائی کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے