پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے،جہاں کاروبار کا آغاز 491 پوائنٹس کے اضافے کے بعد مارکیٹ 100انڈیکس کی1لاکھ58ہزار528پوائنٹس پرٹریڈ کر رہی ہے۔
اس حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہےکہ اسٹاک مارکیٹ میں آج رول اوور ویک کا پہلا دن ہے،مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ رہنے کا امکان ہے,آئل اینڈ گیس،سیمنٹ اور انرجی کمپنیز کے شیئرز میں خریداری کی لہر دیکھی جارہی ہے۔
رواں ہفتے او جی ڈی سی ایل سمیت اہم کمپنیوں کے مالی نتائج کا اعلان ہوگا،گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 58 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔