قومی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ سیریز کے لیے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ٹیسٹ ٹیم کےکپتان شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے،تین نئے کھلاڑی شامل کرلیےگئے ہیں، اسکواڈ میں آصف آفریدی،فیصل اکرم اورروحیل نذیر،بابراعظم، محمدرضوان اورشاہین شاہ آفریدی،عبداللہ شفیق، امام الحق ،سلمان علی آغا اورسعود شکیل،عامر جمال، حسن علی اورخرم شہزاد ٹیم کا حصہ ہیں۔اسپنرز میں نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام, ابرار احمد شامل ہیں۔
پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبرتک لاہور میں ہوگا،دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،کیمپ 30 ستمبر سے 8 اکتوبر تک لاہور میں جاری رہے گا