ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں15 اکتوبر تک توسیع کردی گئی۔ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی۔
ایف بی آر کے مطابق اب تک 40 لاکھ سے زائد افراد نے ٹیکس ریٹرن فائل کردیے، گزشتہ سال 30 ستمبر تک 35 لاکھ 64 ہزار افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں ایف بی آر کو 198 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا ہے، جولائی تا ستمبر 3083 ارب ہدف کے مقابلے میں 2885 ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔
ایف بی آر کو صرف ستمبر میں 138 ارب روپے کے عبوری ریونیو شارٹ فال کا سامنا، ستمبر 2025 میں اب تک ایف بی آر نے 1230 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، ستمبر کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1368 ارب روپے تھا۔