وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےمختلف اضلاع میں الیکٹرو بس پروگرام کے لانچنگ شیڈول کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت مختلف محکموں کاجائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں انہوں نے دسمبر تک پنجاب میں 1ہزار 115 الیکٹروبسیں فنکشنل کرنےکا حکم دیا،ڈپٹی کمشنرز کو الیکٹرو بس چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی،الیکٹرو بس نےقلیل مدت میں عوامی مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دئیے۔
مریم نوازنےسیلاب متاثرہ علاقوں میں اچھی کارکردگی پرمحکمہ صحت کوشاباش دی،بریفنگ میں بتایا گیاکہ سیلاب کےدوران متاثرہ علاقوں میں ساڑھےگیارہ لاکھ افرادکا علاج معالجہ کیاگیا،65لاکھ بچیوں کی سرویکل کینسر ویکسی نیشن مکمل ہونے پر وزیراعلیٰ نےاطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نےخصوصی افراد کے گھروں تک پہنچنے اورمددکا طریق کاروضع کرنےکا حکم دیتے ہوئے صوبہ بھر میں اسپیشل افراد کا ڈیٹا مکمل کرنے کے لئے محکموں کو اشتراک کار کی ہدایت کر دی ۔