متحدہ عرب امارات کی مس یونیورس کا تاج 26 برس کی مریم محمدکوپہنا دیاگیا۔
مریم محمد عالمی مس یونیورس مقابلوں میں شرکت کرنےوالی پہلی اماراتی خاتون ہوں گی،مریم سڈنی یونیورسٹی سےاکنامکس میں بیچلرکی ڈگری رکھتی ہیں اور اس وقت دبئی کے ایسموڈ انسٹی ٹیوٹ میں فیشن ڈیزائن کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
خلیجی میڈیا کےمطابق مریم نےکئی فلاحی منصوبوں میں حصہ لیاہےاورخواتین کی بین الاقوامی کاروباری پروگراموں میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی بھی کرچکی ہیں،مس یونیورس کے عالمی مقابلے اگلے ماہ تھائی لینڈ میں منعقد ہونگے۔