فیصل آباد کے علاقے کوہِ نور چوک میں ٹریفک وارڈنز کی جانب سے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس پر سی ٹی او فیصل آباد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں وارڈن اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب رکشہ ڈرائیور مبینہ طور پر ٹریفک اشارہ نظرانداز کرنے پر روکے جانے سے گریز کر رہا تھا۔ اہلکاروں نے ڈرائیور کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
رکشہ ڈرائیور اُس وقت اسکول کی چھٹی کے بعد طالبات کو گھر چھوڑنے جا رہا تھا۔ بیچ بچاؤ کرنے والے شہریوں کو بھی وارڈنز کی جانب سے دھکے دیے گئے۔