چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا۔
سپریم کورٹ نے ٹربیونل کا کمپیٹیشن کمیشن کو دوبارہ سماعت کا اختیار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس دوبارہ ٹربیونل مسابقتی کمیشن کو بھیج دیا۔
جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بینچ نےفیصلہ سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ آئین کا آرٹیکل 10 اے منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے۔