مسلم لیگ (ن) کا وفد صدر مملکت کو منانے میں کامیاب ہوگیا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں جاری سیاسی کشیدگی کم کرنے کےلئے ایک دوسرے پر بیان بازی نا کرنے پر اتفاق ہوگیا۔
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے نواب شاہ پہنچے جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی لاہور سے خصوصی طیارے کے زریعے نواب شاہ پہنچے۔
حکومتی وفد کے زرداری ہاؤس پہنچے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے استقبال کیا، ملاقات میں اسحاق ڈار، ایاز صادق اور محسن نقوی بھی شریک تھے ملاقات میں سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ اور علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرمملکت کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس سے متعلق آگاہ کیا۔اسحاق ڈار نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں اور اہم علاقائی معاملات پرصدر کو بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور ایاز صادق کی جانب سے وزیر اعظم شہبار شریف کا پیغام صدر زرداری کو دیا گیا ملاقات میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے پر بیان بازی نا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کا وفد خوشگوار ماحول میں ملاقات کے بعد روانہ ہوگیا وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدر زرداری سے ملاقات کے بعد روانہ ہوگئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں سیاسی کشیدگی کم کرنے میں وزیر داخلہ نے اہم کردار ادا کیا۔