مردان میں ایمل ولی سے سیکورٹی واپس لینے کے خلاف اسلحہ بردار احتجاج کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ ہوتی مردان میں سٹی مئیر حمایت اللہ مایار سمیت 43 کارکنوں کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق اےاین پی کارکنوں نے مسلح ہوکر حکومتی اور ریاستی اداروں کے خلاف دھمکی آمیزتقریریں کیں۔
احتجاج میں شامل کارکن بار بار اسلحہ لہراتے رہے، سوشل میڈیاپرویڈیوز وائرل کرنے سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔ سٹی مئیر نے ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لینے کے خلاف کارکنوں کو اسلحہ اٹھانے کا ویڈیوپیغام جاری کیا تھا۔ میئر کے پیغام پر کارکن بڑی تعداد میں اسلحہ لیکر ضلعی دفتر پہنچے تھے۔