لاہور میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس معطل کردی گئی ہے۔
شہر میں سٹی ٹرمینل اور رہبر ٹرمینل سمیت دیگر بس اڈے بند کردیے گئے ہیں،راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کاسامناکرنا پڑرہا ہے۔
اس سےقبل شہر کے تمام اسکولوں اور یونیورسٹیزمیں وقت سےپہلےچھٹی دے دی گئی ہے،سی ای او ایجوکیشن کے مطابق راستوں کی بندش کے باعث بچوں کو چھٹی دی گئی ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
موبائل ڈیٹا سروس بھی متاثر ہونے کے سبب شہریوں کو انٹرنیٹ کے استعمال میں مسائل کا سامنا ہے۔