اینٹی نارکوٹکس فورس کی ضلع خیبرمیں کارروائی،144 کلوگرام چرس برآمد
اینٹی نارکوٹکس فورس کی ضلع خیبر میں کارروائی کرتے ہوئےعلاقہ شاکس سے ایک سو چوالیس کلو چرس برآمد کرلی ہے۔
برآمد شدہ منشیات ملک کےبیشترحصوں میں اسمگل کی جانی تھی،ذرائع کےمطابق برآمد منشیات باڑہ کےایک بدنام زمانہ منشیات فروش گروہ کی ملکیت ہیں،جس کے تانے بانے تیراہ سے ملتے ہیں۔
اے این ایف کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتےہوئے چاربیگزبرآمد کیے،بیگزمیں ایک سو بیس پیکٹ چرس جبکہ ہر پیکٹ کا وزن تقریباً بارہ سو گرام ہے۔