پی سی بی نے دسمبر میں بنگلادیش کی ٹرائی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا
لاہور – پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کی جانب سے دسمبر میں مجوزہ ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز میں شرکت کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ سیریز میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیا جانا تھا، تاہم پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو مدِنظر رکھتے ہوئے شرکت سے انکار کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ قومی ٹیم کے متعدد اہم کھلاڑی، جن میں شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم اور دیگر سینئر کرکٹرز شامل ہیں، دسمبر میں آسٹریلیا کی بِگ بیش لیگ (BBL) کھیلنے کے لیے پہلے ہی معاہدے کر چکے ہیں، جس کے باعث بورڈ نے شیڈول میں مزید سیریز شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پی سی بی حکام کے مطابق بورڈ چاہتا ہے کہ کھلاڑی آئندہ برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل فٹنس، آرام اور تیاری پر توجہ مرکوز رکھیں۔