پاکستان ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں اور ویزہ مسائل کے باعث اسپین دورے سے دستبردار

پاکستان ہاکی ٹیم پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کے لیے اسپین دورے سے دستبردار

پاکستانی ہاکی ٹیم نے پرو ہاکی لیگ کی تیاریوں کے لیے طے شدہ اسپین کے دورے سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔ ٹیم کو 29 اور 30 نومبر کو اسپین کے خلاف مقابلے کھیلنا تھے، تاہم ویزوں کے اجرا میں تاخیر کے باعث یہ دورہ ممکن نہ ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اسپین حکام کو باضابطہ طور پر معذرت کا خط ارسال کر دیا ہے۔ وقت کی کمی کے پیش نظر اب ٹیم نے براہ راست ارجنٹائن جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے کھلاڑیوں کی ویزا درخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں۔

قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ 24 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔ طاہر زمان پرو ہاکی لیگ میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

پرو ہاکی لیگ کے ابتدائی مرحلے کے مطابق پاکستان ٹیم کی 2 دسمبر کو ارجنٹائن روانگی متوقع ہے، جہاں اسے ہالینڈ اور ارجنٹائن کے خلاف میچز کھیلنے ہیں۔ قومی ٹیم اپنا پہلا میچ 10 دسمبر کو ہالینڈ کے خلاف کھیلے گی، جبکہ 15 دسمبر تک دونوں ٹیموں کے خلاف دو، دو میچز شیڈول ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے