کرغزستان کے صدر کے اعزاز میں پروقار استقبالیہ تقریب، گارڈ آف آنر پیش

0

اسلام آباد: کرغزستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

کرغزستان کے صدر صادرژاپاروف کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہبازشریف نے معززمہمان کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

کرغزستان کے صدر کو مسلح افواج کے چاق چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، معزز مہمان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

بعدازاں دونوں رہنماؤں نے اپنے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف بھی کرایا۔ اس کے بعد کرغزستان کے صدر نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.