سڈنی ساحل پر فائرنگ، 10 ہلاک، متعدد زخمی، دو افراد گرفتار

0

سڈنی، آسٹریلیا — آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور ساحل بونڈی بیچ پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعے کے بعد دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ موقع پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے پولیس اور دیگر امدادی ادارے موجود ہیں۔

آسٹریلین وزیراعظم نے فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ساحل پر سیکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ ہیں اور وہاں کے مناظر انتہائی چونکا دینے والے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے تحفظ کے لیے پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور مزید معلومات کے لیے صبر کریں، جبکہ امدادی ادارے قیمتی جانیں بچانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور عوام سے کہا ہے کہ وہ ساحل کے قریب نہ جائیں تاکہ ہنگامی کارروائیوں میں رکاوٹ نہ پیدا ہو۔ واقعے کے محرکات اور فائرنگ کے اسباب کے بارے میں ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.