ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: بھارتی اسکواڈ اور کپتانی کا اعلان
نئی دہلی – بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنا حتمی اسکواڈ اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادیو کریں گے، جبکہ نائب کپتان کے فرائض اکشر پٹیل کو سونپے گئے ہیں۔
بھارتی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی درج ذیل ہیں:
ابھیشک شرما، سنجو سمیسن، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، اکشر پٹیل، رنکو سنگھ، جسپریت بمرا، ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی، واشنگٹن سندر اور ایشان کشن۔
واضح رہے کہ ٹی 20 فارمیٹ میں نائب کپتان شبمن گل اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے، جس کے بعد اکشر پٹیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر ہوگا، جس میں دونوں ممالک کے اسٹڈیمز میزبان کی حیثیت سے استعمال ہوں گے۔