بیجنگ – چین نے بھارت کی تجارتی پالیسیوں پر اعتراضات کے بعد عالمی تجارتی ادارے (WTO) میں باضابطہ مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
چینی حکومت کا موقف ہے کہ بھارت کی بعض تجارتی پابندیاں چینی مصنوعات کے لیے نقصان دہ ہیں اور یہ عالمی تجارتی قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتی ہیں۔
چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے نافذ کیے گئے اقدامات منصفانہ تجارتی اصولوں کے منافی ہیں، جس کے باعث چینی مصنوعات کو بھارتی مارکیٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
چین نے مقدمے میں خصوصی طور پر بھارت کی ٹیلی کام ٹیرف پالیسی کو نشانہ بنایا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اسے فوری طور پر درست کیا جائے۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود تجارتی کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے اور عالمی سطح پر تجارتی تعلقات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

