نصف سے زائد پاکستانی نئے سال سے پُر امید، 2026 کو معاشی بہتری کا سال قرار دے دیا 5
کراچی: گیلپ پاکستان کے سروے میں نصف سے زائد پاکستانی نئے سال سے پُرامید دکھائی دیے، 2026 کو معاشی بہتری کا سال قرار دیا اور حالات میں مزید بہتری کی امید کی۔
گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کر دیا جس کے مطابق 2026 میں بہتری کی امید کرنے والے پاکستانیوں نے دنیا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
سروے کے مطابق عالمی سطح پر 37 فیصد ،جبکہ پاکستان میں 51 فیصد نئے سال میں بہتری کےلیے پُرامید نظرآئے۔
گیلپ پاکستان کے مطابق پاکستانیوں میں ملکی معاشی حالات،بہتر ہونے کی امید بھی بڑھی ،2024 میں 43فیصد ، 2025میں 53 فیصد نے 2026 میں معاشی حالات بہترہونے کا کہا۔
سروے میں 52 فیصد پاکستانی نئے سال میں پُر امن دنیا کے لیے بھی پُرامید دکھائی دیے، البتہ 21 فیصد نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دنیا میں فساد بڑھتا دکھائی دے رہا ہے۔
سروے میں پُرامن دنیا کا خواب دیکھنے والے پاکستانیوں کی شرح بھارت اور عالمی اوسط سے دگنی نظرآئی