ٹرمپ کا شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈ واپس بلانے کا فیصلہ

ٹرمپ کا شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈ واپس بلانے کا فیصلہ

واشنگٹن — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو، لاس اینجلس اور پورٹ لینڈ سے نیشنل گارڈ کی واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ نیشنل گارڈ کی تعیناتی کے دوران ان شہروں میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔ ان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حالات کو قابو میں رکھنے میں مؤثر کردار ادا کیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان شہروں میں جرائم کی شرح دوبارہ بڑھی تو وفاقی حکومت نیشنل گارڈ یا دیگر وفاقی فورسز کو دوبارہ تعینات کرے گی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "اگر فورسز کی واپسی ہوئی تو وہ پہلے سے کہیں زیادہ سخت اور مضبوط شکل میں ہو سکتی ہے۔”

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب داخلی سلامتی اور جرائم پر قابو پانے سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسیوں پر سیاسی اور عوامی سطح پر بحث جاری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے