بگ بیش لیگ: بابراعظم کی میچ وننگ ففٹی، سڈنی سکسرز کی میلبرن رینی گیڈز کے خلاف اہم فتح

بگ بیش لیگ: بابراعظم کی میچ وننگ ففٹی، سڈنی سکسرز کی میلبرن رینی گیڈز کے خلاف اہم فتح

میلبرن – بگ بیش لیگ کے ایک اہم میچ میں قومی کرکٹر بابراعظم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڈنی سکسرز کو میلبرن رینی گیڈز کے خلاف 6 وکٹوں سے فتح دلوا دی۔

میلبرن میں کھیلے گئے اس مقابلے میں سڈنی سکسرز نے ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا، جس میں بابراعظم کی میچ وننگ اننگز نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ بابراعظم نے 46 گیندوں پر 58 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کا حسین امتزاج نظر آیا۔

سڈنی سکسرز کی جانب سے جوئل ڈیوس نے بھی عمدہ ساتھ دیا اور 15 گیندوں پر 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان، جو نیو ایئر ایک ساتھ منانے کے بعد میدان میں اترے، اس میچ میں ایک دوسرے کے حریف بنے۔

اس سے قبل میلبرن رینی گیڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ رینی گیڈز کی جانب سے جوش براؤن نے 43، حسان خان نے 39 اور جیک فریزر نے 38 رنز اسکور کیے، تاہم محمد رضوان صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بابراعظم کی اس شاندار اننگز کو بگ بیش لیگ میں ان کی بہترین کارکردگیوں میں شمار کیا جا رہا ہے، جس نے سڈنی سکسرز کی پوزیشن کو پوائنٹس ٹیبل پر مزید مستحکم کر دیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے