پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کی بنیادی قیمت 100 کروڑ روپے مقرر، نیلامی 8 جنوری کو ہوگی

0

اسلام آباد – پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں توسیع کے حوالے سے ایک بڑی پیش رفت سامنے آ گئی ہے، جہاں لیگ میں شامل کی جانے والی دو نئی ٹیموں کی بنیادی قیمت تقریباً 100 کروڑ روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دو نئی ٹیموں کے حصول کے لیے دس بڈرز کو فائنل کر لیا گیا ہے، جو نیلامی کے باقاعدہ عمل میں حصہ لیں گے۔ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے نیلامی کی تقریب کو یادگار بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ٹیموں کی آکشن تقریب 8 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، جہاں لیگ کے آئندہ سیزنز کے لیے ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا باضابطہ اعلان بھی متوقع ہے۔ اس موقع پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان خصوصی پرفارمنس پیش کریں گے، جس سے تقریب کو مزید پرکشش بنانے کا منصوبہ ہے۔

پی ایس ایل میں نئی ٹیموں کی شمولیت کو لیگ کے تجارتی اور مسابقتی دائرہ کار میں اضافے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف لیگ کی مالی قدر میں اضافہ ہوگا بلکہ شائقینِ کرکٹ کو مزید سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.