اداکارہ رحمہ زمان کی رخصتی کی تیاریاں مکمل، ہلدی اور ڈھولکی کی تصاویر وائرل

0

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ رحمہ زمان جلد رخصت ہو کر اپنے نئے سفر کا آغاز کرنے جا رہی ہیں۔ شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اور اس حوالے سے اداکارہ نے اپنی ہلدی اور ڈھولکی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ہیں۔

رحمہ زمان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شادی سے قبل کی تقریبات کی جھلکیاں شیئر کیں، جو مداحوں کی جانب سے خوب سراہي جا رہی ہیں۔ اداکارہ ڈرامہ سیریلز ’منت مراد‘، ’محشر‘، ’میرے سپنے‘، ’بےرخی‘، ’میرے بن جاؤ‘ اور ’شطرنج‘ میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث پہچانی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ رحمہ زمان 2024 میں نکاح کے بندھن میں بندھ چکی تھیں، جبکہ اب ان کی رخصتی کی تقریبات جاری ہیں۔ اداکارہ کا نکاح برطانیہ میں مقیم نیورو سرجن سے ہوا تھا، جبکہ شادی کی تقریبات قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ کی موجودگی میں سادگی مگر خوبصورتی کے ساتھ منعقد کی جا رہی ہیں۔

ہلدی کی تقریب میں رحمہ زمان نے گلابی اور فیروزی کشیدہ کاری والی لمبی قمیص کے ساتھ سادہ فلیپر زیب تن کیا۔ انہوں نے سادہ پونی ٹیل اسٹائل اپنایا اور پھولوں کے دلکش زیورات کے ذریعے اپنے انداز کو مکمل کیا۔ تصاویر میں اداکارہ اپنے والدین اور چھوٹے بھائی کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آئیں۔

اسی طرح ڈھولکی کی تقریب میں رحمہ زمان دھانی رنگ کے دیدہ زیب لباس میں جلوہ گر ہوئیں، جس پر نفیس دبکہ کڑھائی کی گئی تھی۔ شادی کی ان تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور مداح اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

رحمہ زمان کی رخصتی سے متعلق مزید تقریبات بھی جلد سامنے آنے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ شوبز حلقوں میں بھی ان کی شادی خوب زیرِ بحث ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.