ساؤتھ ایشین گیمز مارچ 2027 میں پاکستان میں منعقد ہوں گی، نئی تاریخوں کا اعلان

0

اسلام آباد – ساؤتھ ایشین گیمز 2027 پاکستان میں منعقد کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز آئندہ سال 23 سے 31 مارچ 2027 تک ہوں گے۔

ایشین اولمپک کونسل کے اجلاس میں، جو تاشقند میں منعقد ہوا، ایونٹ کی تاریخوں کو باضابطہ طور پر فائنل کر دیا گیا۔ اجلاس میں صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید نے شرکت کی جبکہ وفاقی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) محی الدین وانی بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس کے دوران حکومتِ پاکستان نے ساؤتھ ایشین گیمز کے کامیاب اور محفوظ انعقاد کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان ہی کے پاس برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں میں گزشتہ برسوں کے دوران متعدد بار تبدیلی کی گئی، تاہم اب ایشین اولمپک کونسل کی منظوری کے بعد نئی تاریخوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

یہ ایونٹ پاکستان میں بین الاقوامی کھیلوں کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے خطے میں کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مثبت عالمی تشخص کو بھی تقویت ملے گی۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.