نیویارک میں فلسطین سے متعلق اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا اہم اجلاس جاری ہے جس دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سائیڈ لائن پر برطانیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں ۔
اسحاق ڈار کا فلسطین سے متعلق اہم اجلاس بلانے پر برطانوی وزیرخارجہ سے اظہار تشکر کیا۔ ملاقات میں پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا ۔ دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کے تسلسل اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا گیا ۔ یو این فریم ورک کے تحت مکالمے ، کثیرالجہتی تعاون اور مؤثر اشتراک عمل کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ نائب وزیراعظم کی انڈونیشیا کے وزیرخارجہ سوگیونو سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ۔ دونوں رہنماؤں نے فلسطین میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا ۔