پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعادہ

Reiterating Saudi Arabia's full support for the promotion of football in Pakistan

اسلام آباد — پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملک میں فٹبال کے فروغ اور ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ یقین دہانی انہوں نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی سے ملاقات کے دوران کرائی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان فٹبال کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر محسن گیلانی نے سعودی حکومت کے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فٹبال کی ترقی کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تربیتی پروگرامز اور دوستانہ میچز کھیل کو نئی رفتار دے سکتے ہیں۔

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے میدان میں باہمی تعاون سے نہ صرف فٹبال کو فروغ ملے گا بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھیلوں کے شعبے میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے