ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ

0

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس کے باعث امپائرز نے میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میچ کے قواعد کے مطابق پانچ اوورز فی اننگز کے مقابلے کے لیے آخری کٹ آف ٹائم 9 بج کر 46 منٹ مقرر تھا، تاہم مسلسل بارش کے باعث کھیل شروع ہی نہ ہو سکا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، لیکن ٹاس کے فوراً بعد بارش شروع ہو گئی جو وقفے وقفے سے جاری رہی۔

پاکستان ٹیم

پاکستان کی ٹیم میں سلمان علی آغا (کپتان)، بابر اعظم, صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان, شاداب خان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا اور عثمان طارق شامل تھے۔
خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ ٹیم

نیوزی لینڈ کی قیادت مچل سینٹنر کر رہے تھے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ٹم سیفرٹ، فن ایلن، راچن رویندرا، گلین فلپس، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، میٹ ہینری، اش سوڈھی اور لوکی فرگوسن شامل تھے۔

اس نتیجے کے بعد پاکستان سپر ایٹ مرحلے میں اپنا اگلا میچ 24 فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، جو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے اہم ہوگا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.