ہر اس میلی آنکھ کو مٹا دیا جائیگا جو پاکستان کی طرف اٹھے گی، طارق فضل چوہدری

0

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے افغانستان میں پاک فضائیہ کی جانب سے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنائے جانے پر کہا کہ ہر ہر اس میلی آنکھ کو مٹا دیا جائیگا جو پاکستان کی طرف اٹھے گی۔

گزشتہ روز بنوں میں ہونے والے دہشتگرد حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل گلفراز اور سپاہی کرامت شہید ہوئے تھے، بنوں میں ہونے والے حملے کے تانے بانے بھی دیگر حملوں کی طرح افغانستان سے ملے تھے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ پاکستان میں حالیہ خودکش حملوں میں افغانستان میں موجود دہشتگرد قیادت اور ان کے سہولت کار ملوث ہیں، دہشتگردوں نے حال ہی میں اسلام آباد کی امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں میں کارروائیاں کیں۔

رات گئے پاک فضائیہ نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس میں متعدد خوارج کی ہلاکتوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کی ذمہ داری افغانستان میں موجود پاکستانی طالبان، فتنہ الخوارج اور اس کے اتحادیوں نے قبول کی ہے۔

اب اس حوالے سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ پاکستان کے ایک ایک کونے اور ایک ایک انچ کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

طارق فضل چوہدری نے مزید لکھا کہ ہر اس میلی آنکھ کو مٹا دیا جائے گا جو ریاست پاکستان کی طرف اٹھے گی۔

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور نے پاکستان ہمیشہ زندہ باد کا نعرہ لکھتے ہوئے تصدیق کی کہ افغانستان میں موجود فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے کامیابی سے نشانہ بنایا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.