کراچی: نارتھ ناظم آباد کی رہائشی عمارت میں دھماکا،ایک بچہ جاں بحق، 5افراد زخمی
کراچی نارتھ ناظم آباد میں رہائشی عمارت میں گیس لیکج سے دھماکا ہوا ہے،حادثے میں ایک بچہ جاں بحق بچی اور دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
دھماکے کی زوردار آواز کے بعد عمارت میں رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا،فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں اور ایک باؤزر نے آگ بجھانے کے لیے آپریشن کیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دسویں فلور پر لگی آگ پر قابو پالیا گیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر کےباعث ہوا،عمارت کو کلیئر کرالیا گیا۔