کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر جاں بحق

0

کوہاٹ کے پوش ایریا کے ڈی اے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیڈی ڈاکٹر مہوش حسنین جاں بحق ہو گئی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

لیڈی ڈاکٹر مہوش حسنین ڈیوٹی کے بعد اسپتال سے گھر جا رہی تھی کہ کے ڈی اے میں ڈبل روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔ پولیس تھانہ کے ڈی اے نے فوری موقع پر لیڈی ڈاکٹر کو اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔

پولیس نےملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔

واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے اسپتال میں احتجاج شروع کر دیا جس کے باعث اسپتال کی سروسز معطل ہو گئیں۔احتجاج کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کوفوری گرفتارکیا جائے بصورت دیگر احتجاج جاری رہے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.