سعودی کابینہ کی پاکستان کے ساتھ سکیورٹی اور طبی تعاون بڑھانے کی منظوری، دوطرفہ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

0

سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں کابینہ نے سعودی وزارت داخلہ اور پاکستانی وزارت داخلہ کے درمیان سائنسی، تربیتی اور تحقیقی تعاون کے فروغ کے لیے دوطرفہ معاہدے پر دستخط کی منظوری دے دی۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے سکیورٹی اور انتظامی اداروں کے درمیان تجربات کے تبادلے کو مضبوط بنانا اور مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

کابینہ نے سعودی اور پاکستانی وزارت صحت کے درمیان ریگولیشن، رابطہ کاری اور طبی شعبے میں تعاون بڑھانے سے متعلق معاہدوں کی بھی منظوری دی۔ اس پیش رفت سے صحت کے نظام، پالیسی سازی، طبی تربیت اور علاج معالجے کی سہولیات میں مشترکہ ترقی کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

اجلاس کے دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.