پاکستان کی ایران پر حملوں کی مذمت، فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل

مشرق وسطیٰ کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ اس وقت کیا گیا جب سفارتی کوششیں جاری تھی، فریقین سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب، یو اے ای، بحرین اور قطر پر حملوں کی بھی مذمت کرتا ہے، عالمی قوانین کی ہر صورت پاسداری کرنی چاہیے، پاکستانی شہری کے یو اے ای میں جاں بحق ہونے کی مذمت کرتے ہیں۔

پاکستانی مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایران پر حملوں کی مذمت کرتا ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام کرنا چاہیے، ہم عمان کی امریکا ایران مذاکرات میں ثالثی کو سراہتے ہیں

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے