مشرق وسطیٰ اور خلیج فارس کی صورتحال پر پاکستانیوں کیلئے ہدایت نامہ جاری

مشرق وسطیٰ اور خلیج فارس کی صورتحال پر پاکستانیوں کیلئے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ۔ تیزی سے بدلتی علاقائی صورتحال کے پیش نظر وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ فعال ہوگیا ، 24 گھنٹے کام کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کسی معلومات یا ہنگامی معاونت کے لیے 0092519207887 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک میں مقیم تمام پاکستانی شہریوں انتہائی احتیاط برتیں ۔ جہاں تک ممکن ہو گھروں میں رہیں اور غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

  • اعلامیے کے مطابق متعلقہ حکومتوں کی جاری کردہ ہدایات اور مشوروں پر سختی سے عمل کریں ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سفارت خانوں اور قونصل خانوں کے ہنگامی رابطہ نمبر بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے