امن وامان کی کشیدہ صورتحال، گلگت اور سکردو میں 3 روز کیلئے کرفیو نافذ

0

امن وامان کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر گلگت اور سکردومیں 3 روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔

کشیدہ حالات کےپیش نظرگلگت اور سکردو میں فوج تعینات کرنےکا فیصلہ کیاگیاہے،نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا،کرفیو رات 12بجے  سے 4 مارچ تک نافذ رہےگا۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ نےکرفیومیں نرمی کے اوقات کا شیڈول بھی جاری کردیا،دونوں اضلاع میں آج دوپہر 12 بجے سے 4 بجےتک کرفیو میں نرمی ہوگی،اس دوران سفر و دیگرضروریات زندگی کی خریداری کی جاسکے گی، گلگت بلتستان میں موبائل نیٹ ورکس بھی بند کردیے گئے ہیں۔

وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان کے 3 اضلاع میں فوج اورسول آرمڈ فورسز تعیناتی کی منظوری دی،سمری کی ہنگامی بنیادوں پروفاقی کابینہ سےمنظوری لی گئی ہے۔

ایران پر اسرائیلی حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد احتجاجی مظاہروں سے پیدا ہونے والی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.