وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے حوالے سے 3 مارچ تک کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان نے شمالی بلوچستان میں 16 مقامات پر زمینی حملے کئے، افغان طالبان نے زمینی حملے قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور چمن اضلاع میں کیے، 25 مقامات پر پاک افواج کے خلاف فائر ریڈ کی کارروائیاں کی گئیں۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ تمام حملے پسپا کردیئے گئے،افغان طالبان کے 27 کارندے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان نارتھ کا جوان شہید،5 زخمی ہوئے۔
افغانستان سے خیبرپختونخوا میں بھی ایک مقام پر زمینی حملے کی کوشش کی گئی، 12 مقامات پر فائر ریڈ کیا گیا،بغیر کسی جانی نقصان کے ناکام بنا دیئے گئے۔ خیبرپختونخوا میں رات بھر سے جاری کارروائیوں میں افغان طالبان کے 40 کارندے ہلاک ہوگئے۔