بیشتر شہروں میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان، چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع

0

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت 30 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں پارہ 33ڈگری تک جانے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں دن کے وقت موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں درجہ حرارت 34ڈگری متوقع ہے، سندھ میں دن کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ، بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 35ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.