پانی کا بطور ہتھیار استعمال علاقائی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے، عاصم افتخار

0

پاکستان نے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے عمل کو مسترد کردیا۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں توانائی، اہم معدنیات اور سیکیورٹی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھارت کی آبی دہشت گردی کا سامنا ہے۔

عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ اور غیرقاونی طورپر معطل کیا۔ پانی  کا بطور ہتھیار استعمال علاقائی امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

پاکستان کے مستقل مندوب  نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بھارت کو اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کی طرف واپس آنے پر آمادہ کرے۔ جو اگست 2025 کے ثالثی عدالت کے فیصلے کے مطابق اب بھی مؤثر اور نافذ العمل ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.